سوشل ایشوز

حکومت مہنگائی کوقابو میں کرنےمیں بُری طرح ناکام

مہنگائی کی شرح 9.43 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کےمقابلہ میں یہ شرح 0.71 فیصد زائد رہی ہے

مہنگائی میں 0.71 فیصد اضافہ، 24 اشیاء مہنگی 3 سستی24 مستحکم، گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 9.43 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبر 2020 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 9.43 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.71 فیصد زائد رہی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا، جس میں سے 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Back to top button