سوشل ایشوز

آٹا ملک بھرمیں سب سےمہنگا فروخت ہونے لگا

سب سےبڑے شہرکراچی میں گندم کی درآمد کےباوجود آٹا ملک بھرمیں سب سےمہنگا فروخت ہونے لگا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گندم کی درآمد کے باوجود آٹا ملک بھرمیں سب سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا15 سو روپے کا ہو گیا۔ حیدرِ آباد میں 20 کلو کا تھیلا 1 ہزار 360 روپے، پشاور میں 1ہزار 350 روپے، کوئٹہ میں 1ہزار 220 روپے، اسلام آباد میں 900 روپے اور لاہور میں 860 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ ادھر محکمۂ خوراک بلوچستان کی جانب سےکوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے، سیل پوائنٹس پر 20 کلو تھیلے کی قیمت 930 روپے مقرر ہے۔

محکمہٓ خوراک کےحکام کےمطابق کوئٹہ میں باچا خان چوک،زرغون روڈ اورعاملوچوک پرسیل پوائنٹس قائم ہیں، جہاں سرکاری نرخ 930 روپےمیں آٹےکی فراہمی جاری ہے۔ کوئٹہ کےعلاوہ صوبےکےدیگرشہروں میں بھی سستےآٹےکی فروخت کےلیےمختلف مقامات پرسیل پوائنٹس قائم کیےگئےہیں، جہاں سستےآٹےکی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ محکمۂ خوراک کےسیل پوائنٹس پر 20 کلوتھیلےکی قیمت 950 روپےمقررہے۔ حکام کےمطابق سستےآٹےکی فراہمی کا مقصد عوام کوریلیف فراہم کرنا ہے۔

Back to top button