سوشل ایشوز

جشن عید میلاد النبیۖ ‘ ماڈل ٹائون آر بلاک میں تقریب کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا

سرپرست اعلیٰ خواجہ شاہزیب اکرم( چیئر مین ماس فارما )کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام ' معروف صحافی سہیل وڑائچ نے بھی شرکت کی

ماڈل ٹائون آر بلاک میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سرپرست اعلیٰ خواجہ شاہزیب اکرم( چیئر مین ماس فارما )کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف صحافی سہیل وڑائچ، ایم ٹی پی ڈی اے کے چیئر مین یاسر بٹ ، ایا ز بٹ ،طلعت ضیاء ،عمران،اعظم ،گڈو،ندیم خان ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سہیل وڑائچ ،یاسر بٹ ،ایاز بٹ ،طلعت ضیاء و دیگر نے جشن عید میلاد النبی ۖ کا کیک کاٹا اس موقع پر لنگر و وسیع اہتمام کیا گیا تھا جس میں کھانے کے مختلف سٹالز لگائے گئے فیملیوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعدا نے شرکت کی اور جشن عید میلاد النبی ۖ منایا تقریب کا اہتمام ( چیئر مین ماس فارما )اور سرپرست اعلی آر بلاک ماڈل ٹائون میلاد کمیٹی خواجہ شاہزیب اکرم اور منتظمین آر بلاک یاسر بٹ ،ایاز بٹ ،طلعت ضیاء عمران،اعظم،گڈو ودیگر اہل علاقہ ہر سال کرتے ہیں اس موقع پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔

Back to top button