سوشل ایشوز

اشیاء میں کتنی کمی ہوئی؟غیرتسلی بخش اعدادوشمارآگئے

رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےکےدوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی پرادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےکےدوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتےکےدوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتےکےدوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جبکہ ایک ہفتےکےدوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں کمی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کےباعث ہوئی۔ ٹماٹرکی قیمت میں 4.06 روپےفی کلوکمی ہوئی۔ ایک ہفتےکےدوران دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 31 پیسےفی کلو،لہسن کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسےکمی ہوئی۔

اسی طرح ایک ہفتےکےدوران گندم کا 20 کلوکا تھیلا 4 روپے 69 پیسےسستا ہوا۔ پیازکی فی کلوقیمت میں 46 پیسےفی کلوکمی ہوئی۔ دال چنا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نےکہا کہ چکن کی فی کلوقیمت میں 22 روپے 47 پیسےاضافہ ہوا۔ایک ہفتےکےدوران چینی کی فی کلوقیمت میں 57 پیسےاضافہ ہوا۔ آلوکی فی کلوقیمت میں 56 پیسےاضافہ ہوا۔ ایک ہفتےکےدوران انڈے 41 پیسےفی درجن مہنگےہوئے۔

Back to top button