سوشل ایشوز

مرغی،بکرے،گائےکا گوشت مہنگےداموں فروخت ہونےلگا

مرغی، بکرے اورگائےکےگوشت کی مہنگےداموں فروخت جاری ہےجس میں آئےدن مزید اضافہ ہی ہورہا ہے

کوئٹہ میں مرغی، بکرے اورگائےکےگوشت کی مہنگےداموں فروخت جاری ہےجس میں آئےدن مزید اضافہ ہی ہورہا ہے۔ کوئٹہ میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 30 روپےکا اضافہ ہوا ہےجس کےبعد مرغی کےگوشت کی فی کلوقیمت 330 سےبڑھ کر 360 روپےتک پہنچ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کےمطابق کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 2 روزقبل 330 روپےفی کلومیں فروخت کیا جا رہا تھا،رواں ماہ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں یہ تیسری باراضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ میں بکرے اورگائےکےگوشت کی بھی اضافی قیمت پرفروخت جاری ہے،قصابوں نے سرکاری نرخ نامہ نظراندازکردیا ہے۔

بکرے کا گوشت سرکاری قیمت سے 300 روپےکلوزائد قیمت پربیچا جا رہا ہےجس کی سرکاری قیمت 850 روپےفی کلومقررکی گئی تھی۔ شہرمیں گائےکا گوشت سرکاری قیمت سے 120 سے 170 روپےفی کلوزائد قیمت پرفروخت کیا جا رہا ہے،گائےکےبغیرہڈی گوشت کی سرکاری قیمت 480 روپےفی کلومقررکی گئی تھی۔ کوئٹہ کےشہریوں کا کہنا ہےکہ مرغی،بکرے اورگائےکےگوشت کی قیمت کےکنٹرول کے لیےکوئی میکنیزم نہیں ہے۔ شہریوں نےصوبائی حکومت اورانتظامیہ سےسرکاری ریٹ پرعمل درآمد کرانےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Back to top button