سوشل ایشوز

بیت الخلا نجی کمپنیوں کو 10سالہ ٹھیکےپردیئے جائینگے

سی ڈی اے انتظامیہ نےشہربھرکےاہم تجارتی مراکز،دکانوں اورپبلک پارکوں میں جدید طرزکےبیت الخلا بنانےکاآغازکردیا

سی ڈی اے انتظامیہ نےشہربھرکےاہم تجارتی مراکز،دکانوں اورپبلک پارکوں میں جدید طرزکےبیت الخلا بنانےکاآغازکردیا ہے جبکہ پہلے سے موجود بیت الخلا بھی اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں، پہلے مرحلہ میں 100جبکہ دوسرے مرحلہ میں مزید 15بیت الخلا اپ گریڈ ہونگے بعدازاں ہر سیکٹر میں ضرورت کے مطابق مزید بیت الخلا بنائے جائیں گے ۔اپ گریڈاور نئے بیت الخلا 10 سالوں کیلئے نجی کمپنیوں کوٹھیکے پر دیئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن کی جانب سے سیکٹر ایف سکس،ایف سیون،ایف ایٹ،ایف ٹین،ایف الیون میں نئے بیت الخلا تعمیر کئے جارہے ہیں۔ایف ٹین مرکز میں سٹیٹ آف دی آرٹ بیت الخلا تعمیر کیا گیا ہے اسی طرز پر وفاقی دارالحکومت کے دیگر سیکٹرز میں بھی پہلے سے موجود اور نئے بیت الخلا کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کی جائے گی۔شعبہ سینی ٹیشن کا سٹاف 24گھنٹے ان بیت الخلا کی صفائی اور دیکھ بھال کیلئے موجود رہے گا۔تعمیرواپ گریڈیشن کے بعد مذکورہ بیت الخلامناسب دیکھ بھال کیلئے 10 سالوں کیلئے نجی کمپنیوں کوٹھیکے پر دیئے جائیں گے ۔

Back to top button