سوشل ایشوز

حکومت خاموش تماشائی،آٹےکی قیمت بےلگام گھوڑا ہوگئی

کھوج نیوزکےمطابق کوئٹہ میں رواں ماہ کےدوران فائن آٹےکی قیمت میں تیسری باراضافہ ہوا ہے

کوئٹہ میں فائن آٹےکے 20 کلوکےتھیلےکی قیمت میں 40 روپےکا مزید اضافہ ہوگیا ہےجس کےبعد فائن آٹےکے 20 کلوتھیلےکی قیمت 1300 روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔ کھوج نیوزکےمطابق کوئٹہ میں رواں ماہ کےدوران فائن آٹےکی قیمت میں تیسری باراضافہ ہوا ہے، رواں ماہ کےاوائل میں آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 1240 روپےمیں فروخت کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان میں فائن آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت 950 روپےمقررکی گئی ہے۔ کوئٹہ میں آٹےکی قیمت سےمتعلق سرکاری نرخنامہ یکسرنظراندازکیا جا رہا ہےجبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Back to top button