سوشل ایشوز

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے فلاحی پراجیکٹ "اسود ٹرسٹ” کی اہم تقریب

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سے فارغ التحصیل طلباوطالبات کی جانب سے قائم کئے گئے فلاحی پراجیکٹ "اسود ٹرسٹ” کی رجسٹریشن کی تقریب ائیر لائن سوسائٹی کے مقامی کیفے میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر تبریز اسلم شامی سمیت مہمانان گرامی رفیق ملک، غلام مصطفی ،خزینہ عصمت،کرنل شاہد ،عمران افضل، عرفان اسلم،اسامہ ایاز،شمائل خان اورمعین احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ اسود ٹرسٹ کی بانی مصباح مصطفی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹرسٹ کے فلاحی پروجیکٹس کے بارے میں آگاہی دی ۔ چیئرمین احمد بلال نے بتایا کہ ٹرسٹ غریب طلباوطالبات کے تعلیمی اخراجات ،بے سہارا بچیوں کی شادی ،مستحق خاندانوں کیلئے راشن اور مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی کیلئے اب تک پندرہ لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کرچکا ہے ۔ انہوں نے جی ایم ٹرسٹ قرات العین اور اسود کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر تبریز اسلم شامی نے طلباوطالبات کے فلاحی منصوبوں اور اقدامات پر نہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر پنجاب چیریٹی کمیشن کی جانب سے اسود ٹرسٹ کیلئے جاری سرٹیفکیشن اور رجسٹریشن کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ خبریں