سوشل ایشوز

خفیہ طاقتوں کی جیت،چینی کی قیمتیں حکومت کےکنٹرول سےباہر

مارکیٹ ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ چینی 80 سے 85 روپےفی کلومیں فروخت کی جارہی تھی

ملک بھرمیں چینی کی قیمت کوایک بارپھرپرلگنےلگے۔ کراچی میں ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت 83 روپے کلو ہے اورشہر میں دو روز میں چینی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھی ہے جس کے بعد 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت 8300 روپے کی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریٹیل میں چینی 90 روپے فی کلو مل رہی ہے، ایک مہینے میں فی کلو چینی 11 روپے مہنگی ہوچکی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں چینی کی فی کلوقیمت 85 روپے سے بڑھ کر 90 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ چینی 80 سے 85 روپےفی کلومیں فروخت کی جارہی تھی۔ ادھرلاہورسمیت پنجاب بھرمیں چینی ایک مرتبہ پھرمہنگی ہوکر 90 روپےکلوفروخت کی جارہی ہے۔ پنجاب میں چند روزقبل چینی کی فی کلوقیمت 75 روپےتک آگئی تھی تاہم اس کی قیمت ایک مرتبہ پھراچانک بڑھا دی گئی ہے،مارکیٹ میں چینی 85 سے 90 روپےفی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔ شوگرڈیلرزکےنمائندے سہیل ملک کا کہنا ہےکہ بعض قوتیں چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کررہی ہیں،حکومت کوچاہیےکہ انہیں روکنےکےلیےاقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں