سوشل ایشوز

"دوست ،دوست نہ رہا”۔۔۔ 13 سالہ لڑکے کا قاتل اس کا کلاس فیلو نکلا

کراچی: پولیس نے منگھوپیر میں 13 سال کے لڑکے ارباز کے قتل کا مقدمہ حل کرلیا۔

ارباز کو اس کے کلاس فیلو ارحم نے قتل کیا جسے گرفتار کرلیا گیا اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ارباز کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا تھا، ملزم کے گھر سے بھاری پتھر برآمد کیا گیا جس سے ارباز کو قتل کیا گیا جب کہ ملزم کے خون آلود کپڑے اور مقتول کا موبائل بھی اسی کے پاس سے ملا۔پولیس کےمطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ٹیچر نے اسے پیپر لیک کرکے دیا اور اس بات کا ارباز کو پتا چل گیا تھا جس پر اسے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ شبہ ہے بچےکو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہوگی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک اور ملزم ارسلان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے قتل کے بعد لاش کو پلاٹ میں لے جا کر پھینکا تھا، دونوں ملزمان ارحم اور ارسلان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کےمطابق ارباز 8 جنوری سے لاپتہ تھا اور 9 جنوری کو اس کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی جس خالی پلاٹ سے لاش ملی تھی اسی کے پڑوس میں ارحم کا گھر بھی ہے۔

متعلقہ خبریں