سوشل ایشوز

گیس اوربجلی کی بندش،ٹیکسٹائل انڈسٹری بند

گیس کےبعد بجلی کا ملک گیربریک ڈاؤن سےٹیکسٹائل ملوں کی بندش کی وجہ بنا ہے

گیس اوربجلی کی بندش کےباعث پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی ہے۔ چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصرکےمطابق گیس کےبعد بجلی کا ملک گیربریک ڈاؤن سےٹیکسٹائل ملوں کی بندش کی وجہ بنا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت کوچاہیےتھا کہ وہ بجلی ملک گیر بریک ڈاؤن کےدوران فی الفورگیس سپلائی بحال کرتی تاکہ ملیں بند نہ ہوتیں۔ چیئرمین اپٹما پنجاب کےمطابق ٹیکسٹائل ملوں کی بندش سے ایکسپورٹ آرڈرکینسل ہونےکا خدشہ ہے۔ عبدالرحیم ناصرکےمطابق بجلی کی عدم دستیابی اورگیس کی بندش ٹیکسٹائل انڈسٹری کوتباہ کردے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نوٹس لےکرٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس کی سپلائی بحال کروائیں۔

متعلقہ خبریں