سوشل ایشوز

بہن بھائی کو قتل کرنے والے نوجوان نے خودکُشی کرلی

راولپنڈی میں مندرہ کے علاقے کوری دولال میں حقیقی بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم احسن زیب کی نعش مل گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم  نے علی الصباح گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی حسن زیب اور اور بہن اسماء اورنگزیب کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے اس کی اپنی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی اور نوجوان  واقعے کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا۔  ملزم کے خلاف اس کے ماموں کی مدعیت میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کی واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہوتے وقت اپنی زندگی کے خاتمہ کا عندیہ دیا تھا۔ نعش ملنے کے مقام پر ایس ایچ او مندرہ پولیس نفری کے ہمراہ موجود، فرانزک ٹیموں کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button