سوشل ایشوز

چینی کی بڑھتی قیمت،ذمہ داری کس پر ڈال دی گئی؟

شوگرملزایسوسی ایشن نےچینی کی بڑھتی قیمت کی ذمےداری گنےکےٹھیکیداراورمڈل مین پرڈال دی

پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نےچینی کی بڑھتی قیمت کی ذمےداری گنےکےٹھیکیداراورمڈل مین پرڈال دی۔ ایک بیان میں شوگرملزایسوسی ایشن نےکہا کہ کرشنگ سیزن ملزکےمطالبےپرقبل ازٓوقت شروع نہیں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے ذمے داران نے مزید کہا کہ کین کمشنر پنجاب کی خود ساختہ رپورٹوں پر حکومت نے کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شوگر ملزمالکان نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب میں 10 اور دیگر اضلاع میں 15 نومبر 2020 ء کو کرشنگ سیزن لازمی قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی بڑھتی قیمت کا اصل ذمے دار گنے کا ٹھیکیدار اور مڈل مین مافیاز ہیں۔ ایسوسی ایشنز کے ذمے داروں کا کہنا تھاکہ چینی کی عمومی قیمت کم کرنے کا واحد حل مڈل مین مافیا کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button