سوشل ایشوز

شہری کی عدم بازیابی ،پولیس کےوارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کی رپورٹ مستردکردی، عدالت نے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا۔  سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت تفتیشی افسر کی رپورٹ مستردکرتے ہوئے پولیس حکام پر برہم ہو گئی،جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ متعلقہ سیکرٹریز کو جیل بھیج کر سندھ ہائیکورٹ مثال قائم کرے گی، ہتھکڑی لاوَ تفتیشی افسر کو ابھی جیل بھیج دیتے ہیں، افسران کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ سیکریٹریزسے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے لاپتہ افراد کے دوسرے کیس میں تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا،عدالت نے حراستی مراکز میں قید افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ آپ لوگ کچھ کرتے ہی نہیں پیش ہونے کیوں آتے ہیں؟ ،محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اور دیگر فریقین سے 17 فروری کو رپورٹس طلب کرلی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button