سوشل ایشوز

مقامی چینی کی خریداری مسئلہ بن گئی

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی طرف سے 35 ہزارمیٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈرہے

یوٹیلیٹی اسٹورزکےلیےچینی کی مقامی خریداری مسئلہ بن گئی، شوگرملزنےچینی کی کم ازکم بولی 92 روپےکلولگادی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نےمعاملہ وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماد اظہرکےسامنےاُٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ انتظامیہ کےمطابق بروقت چینی فراہم نہ ہوئی توآئندہ ماہ سےیوٹیلیٹی اسٹورزپربھی چینی کی قلت پیدا ہوجائےگی۔ ذرائع کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی طرف سے 35 ہزارمیٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈرہے۔ تاہم شوگرملزکی طرف سے 92 روپےکلوکی بولی سامنےآنےکےبعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےچینی کی خریداری سےانکارکردیا ہے۔

ذرائع کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورزحکام نےکہا ہےکہ 92 روپےچینی کی خریداری ممکن نہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ اورپیکنگ چارجزکے 10 روپےالگ سےپڑتےہیں۔ اگرہم نےچینی 92 روپےکلومیں خریدی تویوٹیلیٹی اسٹوزکارپوریشن کویہ 102 تا 103 روپےکلومیں پڑے گی۔ ذرائع کےمطابق اس طرح یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کومہنگی چینی پر 35 روپےکلوسبسڈی دینا پڑتی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزنےچینی کی فراہمی کا معاملہ وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے اسکریپ ہونے والے ٹینڈرز فروری اور مارچ کے لیے تھے، یہ مقامی چینی کی خریداری کا مسلسل چھٹا ٹینڈر ہے جو اسکریپ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button