سوشل ایشوز

یوٹیلٹی اسٹورز پرکون سی اشیاءکی قیمتیں بڑھائی جائیںگی؟

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاءکی قیمتوں میں اضافےکی تجویزمستردکردی گئی

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلرزمنافع کا جائزہ لیا گیا، اور گوادر کے لیے 300 میگاواٹ کوئلے کے پاور پلانٹ، سوئی سدرن کی کمرشل پیداوار کے لیے گیس کنووں کی نشاندہی، بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبے کو بڑھانے کے لیے42ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ، زائرین کے لیے مینجمنٹ پالیسی، اور یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی، جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسترد کردیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم ای سی سی کا کہنا تھا کہ اضافے کو معقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ جب تک مارکیٹ سٹڈی مکمل نہیں ہو گی منافع میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button