سوشل ایشوز

ریکارڈ یافتہ ملزم احاطہ عدالت سےپولیس کی مددسےفرار

محمکہ پولیس کےاہلکاروں نےریکارڈ یافتہ فراڈئےکوضمانت منسوخ ہونےپرفرارکروادیا

محمکہ پولیس کےاہلکاروں نےریکارڈ یافتہ فراڈئےکوضمانت منسوخ ہونےپرفرارکروادیا،تفصیلات کےمطابق جعلسازی کےذریعے شہریوں سے کروڑوں روپےہتھیانےوالےملزم نیازحسین کولاہورسیشن کورٹ  میں ایڈیشنل سیشن جج ملک فاروق احمد کی عدالت سےاُس وقت کروادیا گیا جب عدالت نےملزم کی ضمانت کی منسوخی کےاحکامات جاری کئے،نیازحسین پرالزام ہےکہ اس نے جعلی دستاویزات دکھا کرمختلف مقامات پراپنی ملکیتی اراضی ظاہرکرکےلاہورکےرہائشی رانا طاہرسے ڈیڑھ کروڑروپےہتھیا لئےملزم نیازحسین کی نوسربازی کا پول کھلنے پر اس کے خلاف تھانہ اسلام پورہ لاہور میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس پراسے گرفتارکرلیا گیاتھا تاہم اس نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروالی تھی جو سیشن جج نے 29 جنوری کو منسوخ کردی تھی لیکن ملزم ضمانت منسوخ ہوتے ہی پولیس کی مدد سے احاطہ عدالت سےفرارہوگیا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ متعلقہ تھانہ کی پولیس شرقپورترنڈیانوالاکے رہائشی نیازحسین کی گرفتاری کےلئے فرضی چھاپے ماررہی ہے۔ جبکہ ملزم نیازحسین کے خلاف لاہورشرقپور،اورقصورسمیت مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button