سوشل ایشوز

مہنگائی کے ستائے شخص نے وزیر اعظم کی تعریف پر بیٹی کا رشتہ توڑ دیا

وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سُسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔

فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سُسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اُن کے گھر پہنچے تھے جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی جسے سُن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔

وزیر اعظم کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سُسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button