سوشل ایشوز

"رشتہ دینے سے انکار کی سزا”۔۔۔ لاہور میں فائرنگ سے لڑکی قتل

لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، رشتہ دینے سے انکار پر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں رشتے سے انکار پر لڑکی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آکر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والا ملزم کاشف مقتولہ ثوبیہ کادور کا رشتہ دار ہے، ثوبیہ کی گزشتہ روز تاریخ طےہوئی تھی اور 5 مارچ کوشادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button