سوشل ایشوز

پاگل کتےکیلئےچلی گولی سےرانجھا چل بسا

کتا بچ کر بھاگ نکلا اور فائرنگ کرنے والا شخص بھی بندوق چھوڑکرموقع سےفرارہوگیا

فیصل آباد میں پاگل کتےکومارنےکیلئےچلائی گئی بندوق کی گولی نشانہ خطا ہونےپرراہ گیرکوجا لگی جو موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پاگل کتا بچ کربھاگ نکلا۔پولیس ذرائع کےمطابق فیصل آباد کےعلاقےماموں کانجن کےقصبہ کنجوانی میں امین نامی شخص نےمبینہ طور پر پاگل کتے ومارنےکےلیےبندوق سے گولی چلائی۔

نشانہ خطا ہونےپرگولی کتےکی بجائےسامنےسےگزرتےہوئےرانجھا نامی شخص کوجا لگی جس کےنتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کتا بچ کر بھاگ نکلا اور فائرنگ کرنے والا شخص بھی بندوق چھوڑکرموقع سےفرارہوگیا۔ پولیس نےجاں بحق ہونے والے شخص کی لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button