سوشل ایشوز

ملزمان کا گھر پر حملہ؛ شوہر کو قتل کرکے بیوی کو اغوا کرلیا

کراچی میں کورنگی میں 3 ملزمان نے ایک گھر پر حملہ کرکے شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کورنگی ضیا ءکالونی بنگالی پاڑہ میں 3 ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور سریوں سے گھر والوں  پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عبدالستار نامی شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کی بہن اور والدہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان عبدالستار کی بیوی کو اپنے ہمراہ رکشے میں بٹھا کر اغوا کرکےلے گئے، تینوں ملزمان مقتول کی بیوی کے رشتے دار تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button