سوشل ایشوز

سنگدل شوہر نے شادی کی پہلی رات دلہن کے ایسا شرمناک سلوک کیا کہ انسانیت کانپ گئی

شوہر نے نئی نویلی 14 سالہ دولہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔ 

کھوج ذرائع کے مطابق راولپنڈی کےعلاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں سفاک شوہر نے 14 سالہ نو بیاہتا کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی اور برہنہ حالت میں گھرسے نکال دیا۔ ہمسائیوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیئے۔تھانہ صدر بیرونی میں لڑکی کے والد یوسف خان نے رپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد نے مارپیٹ شروع کردی تھی۔یوسف خان نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کرکے چارپائی سے باندھ دیا اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دلہے بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے جب کہ فرانزک رپورٹ کا انتطار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button