سوشل ایشوز

ملکیت تنازع پر سابق ن لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل مالک پر تشدد

ہوٹل ان کے ماموں کا ہے، راجہ طاہر نے نہ ہی کرایہ دیا اور نہ ہی منافع دیا تھا، جب حساب مانگا تو راجہ طاہر نے گالم گلوچ شروع کر دی

جہلم میں ملکیت کے تنازع پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ندیم خادم نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نجی ہوٹل کے مالک راجہ طاہر نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر گزشتہ روز انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تشدد کے دوران پولیس تماشا دیکھتی رہی۔ دوسری طرف سابق ایم پی اے ندیم خادم کا کہنا ہے کہ ہوٹل ان کے ماموں کا ہے، راجہ طاہر نے نہ ہی کرایہ دیا اور نہ ہی منافع دیا تھا، جب حساب مانگا تو راجہ طاہر نے گالم گلوچ شروع کر دی۔

ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کے مطابق ہوٹل مالک راجہ طاہر کی درخواست پر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ بروقت کارروائی نہ کرنے پرکالا چوکی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے،کسی بھی شخص کو غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button