سوشل ایشوز

"سالی کے عشق میں بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا”

لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون اور اس کی بیٹی کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ایس ایس پی توصیف حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم دلاور نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔ایس ایس پی توصیف حیدر کے مطابق دلاور اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لیے اس نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دلاور سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی توصیف حیدر نے بتایا کہ مقتولہ عائشہ اور اس کی بیٹی ماہین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button