سوشل ایشوز

"ایک دن میں تین افراد کی خود کشی”صحرائے تھر میں لوگ موت کو گلے لگانے لگے

صحرائے تھر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور صرف ایک روز میں ایک خاتون سمیت تین افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

غربت، بھوک افلاس یا گھریلو جھگڑوں کے باعث تھرپارکر میں مبینہ خودکشیوں کا سلسلہ بڑھنے لگا، صرف 24 گھنٹوں کے دوران تین افراد نے اپنی جان لے لی۔پولیس کے مطابق اسلام کوٹ اور مٹھی کے گاؤں میں ایک لڑکے اور ایک خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا جب کہ ایک نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی جان لے لی، تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ورثا کا کہنا تھا خودکشی کرنے والوں کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button