سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

جائیداد کا لالچ یا پھر غیرت………… بھائیوں نے شادی شدہ بہن اور راشتے دار کو قتل کر دیا‘ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام، خواتین کو حراست میں لے کر عزت بچانے کی کوشش

کراچی میں غیرت کے نام پر 4 بھائیوں نے اپنی شادی شدہ بہن اور رشتے دار کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا

جائیداد کا لالچ یا پھر غیرت………… بھائیوں نے شادی شدہ بہن اور راشتے دار کو قتل کر دیا‘ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام، خواتین کو حراست میں لے کر عزت بچانے کی جھوٹی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون در بی بی اور رشتے دار مختار کے قتل میں ملوث چاروں ملزمان کی بیویاں پولیس کی حراست میں ہیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ رات گئے مقتول مختار اپنی رشتے دار خاتون در بی بی کے گھر اس سے ملنے آیا جس کے بارے میں در بی بی کے بھائیوں کو پتا لگا تو وہ پہنچ گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول مختار نے ملزمان کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے اسے پکڑ کر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا اور اس کے بعد چاروں ملزمان نے اپنی بہن در بی بی کو بھی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق در بی بی شادی شدہ تھی اور اس کے شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button