سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ٹریفک پولیس اہلکار اپنی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگے اور بدمعاشی پر اتر آئے‘ ساتھیوں سے مل کر شہری پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش، شہری پر جھوٹا مقدمہ بھی درج

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کو سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے کے باعث ہاتھا پائی شروع ہوئی اور بات تھانے تک جا پہنچی

ٹریفک پولیس اہلکار اپنی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگے اور بدمعاشی پر اتر آئے‘ ساتھیوں سے مل کر شہری پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کے باوجود بھی شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے کے باعث ہونے والی ہاتھا پائی میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا۔ جھگڑے کے دوران دوسرے ٹریفک اہلکار نے بھی شہری کی پٹائی کی۔ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button