سوشل ایشوز

لڑائی جھگڑے کا انجام؛بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

لاہور میں گھریلو ناچاقی پربیوی نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

چوہنگ کے علاقے میں حسینہ بی بی نے رات کو دوران ڈکیتی اپنے خاوند سلام دین کے قتل کا ڈرامہ رچایا۔چوہنگ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر معاملہ کی تحقیقات کرکے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا اسلیے اسے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

چوہنگ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے فائرنگ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔

پولیس نے مقتول سلام الدین کے بیٹے کی مدعیت میں خاتون حسینہ بی بی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول سلام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button