سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ملک میں سگریٹ کی خریدو فروخت، کتنے برانڈ غیر قانونی دھندہ کر رہے ہیں؟ حکومت کو کتنا ٹیکس مل رہا ہے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی

فروخت کی جانیوالی سگریٹ کا 40 فیصد غیر قانونی طورپرفروخت‘جس سے قومی خزانے کو 70 ارب روپے سالانہ نقصان کا سامنا ہے

ملک میں سگریٹ کی خریدو فروخت، کتنے برانڈ غیر قانونی دھندہ کر رہے ہیں؟ حکومت کو کتنا ٹیکس مل رہا ہے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مجموعی طورپر فروخت کی جانیوالی سگریٹ کا 40 فیصد غیر قانونی طورپرفروخت کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 70 ارب روپے سالانہ نقصان کا سامنا ہے۔ یہ بات بریک فاسٹ ود جنگ میں پاکستان میں ٹیکس چوری اور تمباکو کی غیرقانونی تجارت کے موضوع پر گفتگو میں سامنے آئی۔ ملک میں مقامی طورپر غیرقانونی سگریٹ کی تیاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اوریہ غیرقانونی دھندا اس لیے بڑھ رہا ہیکیونکہ یہ ٹیکس چوری کرتے ہیں اور سگریٹ کی قیمتیں کم رکھی جاتی ہیں۔ ہر پیکٹ پر حکومت نے کم سے کم 42 روپے 12 پیسے ٹیکس نافذ کیا ہوا ہے اور پیکٹ کی کم سیکم قیمت 62 روپے 76 روپے مقرر کی ہے مگر ملک میں 200 سیزائد غیرقانونی سگریٹ برانڈز موجود ہیں جو 20 سے 40 روپے میں سگریٹ کا پیکٹ فروخت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button