سوشل ایشوز

ماں نے پیسوں کے لئے اپنے ہی بچے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ پولیس نے کیا کارروائی کی؟ ملزمہ کے متعلق شرمناک حقائق کھل کر سب کے سامنے آگئے

ماں نے رقم کیلئے اپنے بچے اور خود کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے 6 گھنٹے میں 10 سال کے بچے کو بازیاب کراکے باپ کے حوالے کردیا

ماں نے پیسوں کے لئے اپنے ہی بچے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ پولیس نے کیا کارروائی کی؟ ملزمہ کے متعلق شرمناک حقائق کھل کر سب کے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن کے رہائشی ماں نے رقم کیلئے اپنے بچے اور خود کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے 6 گھنٹے میں 10 سال کے بچے کو بازیاب کراکے باپ کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے والد کو اپنی اہلیہ کے موبائل سے بچے کے اغوا اور تاوان کی کال موصول ہوئی اور فون پر کسی کو بتانے پر بچے کو مارنے کی دھمکی دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون سے معلومات لی گئی تو پتا چلا وہ خود اغوا کا ڈرامہ کررہی تھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے زیورات گروی رکھے تھے اور شوہر پیسے نہیں دے رہا تو اس لیے یہ ڈرامہ کیا گیا، خاتون نے بتایا کہ موبائل فون میں مردانہ آواز کا سسٹم موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد کو تاوان کی رقم ساڑھے 4 لاکھ روپے لیکرایک اسپتال بلایا گیا جس پر اسپتال میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، جب والد رقم لیکر پہنچا تو بچے کی ماں رقم وصول کرنے آئی اور کہا کہ ملزمان دائیں بائیں گھوم رہے ہیں، رقم نہ دی تو بچے کو ماردیں گے۔ پولیس کے مطابق خاتون رقم لیکر ہاسپٹل گئی اور اندر گھومتی رہی اور پھر ایمرجنسی وارڈ کے واش روم میں پیسے چھپائے اوراپنے بہنوئی سیکیورٹی گارڈ کے پاس سے بچے کو لیکر آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button