سوشل ایشوز

یوٹیلیٹی سٹورز پرکون کون سی اشیاء دستیاب ہیں اور کن اشیاء کو غائب کر دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد حکومت کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھل گیا

یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب‘ 215روپے لیٹرمیں فروخت ہونیوالا خوردنی تیل 271 روپے کا ہوگیا ہے

یوٹیلیٹی سٹورز پرکون کون سی اشیاء دستیاب ہیں اور کن اشیاء کو غائب کر دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد حکومت کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے،یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ذرائع کے فیصل آبادمیں چینی کی فی کلوقیمت110روپے تک پہنچ گئی ہے،دوسری جانب لاہور کے یوٹیلٹی سٹورزپر 215روپے لیٹرمیں فروخت ہونیوالا خوردنی تیل 271 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ بازارکے مقابلے میں چینی، دالیں اور آٹے کی کم قیمت پر فروخت جاری ہے۔ادھر پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہے جبکہ پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500روپے ہے،لوبیا کی فی کلو قیمت 200 روپے اور دال ماش فی کلو 250روپے ہے جب کہ سیلہ چاول 139روپے کلو، بیسن 160روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button