سوشل ایشوز

ماسک کے بغیر موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ حکومت کے حیران کن اعلان کے شہریوں کو نئی پریشانی میں ڈال دیا

ٹریفک پولیس نے بغیر ماسک موٹرسائیکل، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان کا فیصلہ کر لیا گیا، سی ٹی او نے ہدایت بھی جاری کر دیں

ماسک کے بغیر موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ حکومت کے حیران کن اعلان کے شہریوں کو نئی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ہی روز میں 2 ہزار 609 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے، جن میں 2089 موٹرسائیکلز، 200 رکشوں، 155 کاریں شامل ہیں، اس کے علاوہ 4 پبلک ٹرانسپورٹ، 47 منی مزدا اور 4 ٹرالر کو بھی چالان جاری کیے گئے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج ہوئے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق کار میں دو یا دو سے زائد افراد کے لئے ماسک ضروری ہے، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، جب کہ پبلک سروس وہیکلز میں بھی 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button