سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

لاہور کی نہر سے لڑکی مردہ حالت میں برآمد، نعش کس حالت میں تھی؟ ہلاکت کی وجہ کیا تھی؟ دلوں پر لرزہ طاری کر دینے والے حقائق سامنے آنے کے بعد رونگٹے کھڑے ہوگئے

27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے‘ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کی شناخت معلوم کی جارہی ہے

لاہور کی نہر سے لڑکی مردہ حالت میں برآمد، نعش کس حالت میں تھی؟ ہلاکت کی وجہ کیا تھی؟ دلوں پر لرزہ طاری کر دینے والے حقائق سامنے آنے کے بعد رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے قریب نہر پر جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر خاتون کی لاش ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ صاعد عزیز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ پولیس واقعہ کے تمام محرکات، حقائق اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button