سوشل ایشوز

ظالم سسرالیوں نے تشدد سے 19 سالہ دلہن قتل کر دی

لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ شکیلہ کے قتل کا افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے ظہور ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو شکیلہ پر تشدد کیا اور گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکیلہ کا باپ فوت ہو چکا ہے اور وہ ضعیف ماں کے ساتھ رہتی تھی، شکیلہ کی 6 ماہ قبل بشارت نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور شکیلہ کے سسرال میں غربت کی وجہ سے  اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button