سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

چائلڈ پورن گرافی کو کاروبار بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا‘ کون کون سی اشیاء برآمد کر لی گئیں؟ لرزہ خیز انکشاف سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے

سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے

چائلڈ پورن گرافی کو کاروبار بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا‘ کون کون سی اشیاء برآمد کر لی گئیں؟ لرزہ خیز انکشاف سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کومتاثرہ بچے کی نشان دہی پرایک اہم ہاسنگ سوسائٹی سے چھاپہ مارکر گرفتارکیا اورملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر آجکل لاہورمیں رہائش پذیر تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button