سوشل ایشوز

حوا کی ایک اور بیٹی سسرال والوں کے ہاتھوں قتل کر دی گئی، یہ دردناک واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا؟ خوفناک حقیقت جان کر انسانیت کی روح ٹرپ اٹھے گی

کاہنہ میں سسرالیوں کی جانب سے 19 سالہ لڑکی کا گلہ دبا کر مبینہ قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی

حوا کی ایک اور بیٹی سسرال والوں کے ہاتھوں قتل کر دی گئی، یہ دردناک واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا؟ خوفناک حقیقت جان کر انسانیت کی روح ٹرپ اٹھے گی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں 19سالہ شکیلہ کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شکیلہ کی شادی کچھ عرصہ قبل کاہنہ کے علاقہ آلو والا راستہ ظہور ٹاؤن کے رہائشی سے ہوئی تھی۔گزشتہ روز اس کی نعش گھر سے ملی،سسرالیوں کا مؤقف ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے،تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد قبضے میں لیتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب پولیس انعام غنی نے کاہنہ میں سسرالیوں کی جانب سے 19 سالہ لڑکی کا گلہ دبا کر مبینہ قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button