سوشل ایشوز

شوہر نے ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کے لئے بیوی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کر ڈالا، پولیس کی دبنگ کارروائی، ملزم گرفتار، سچائی سننے والے کانپ کر رہ گئے

لیاقت پور میں شوہر نے ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کے لیے پہلے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا

شوہر نے ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کے لئے بیوی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کر ڈالا، پولیس کی دبنگ کارروائی، ملزم گرفتار، سچائی سننے والے کانپ کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں شوہر نے ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کے لیے پہلے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 8 روز قبل محلہ حکیم آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون کا قتل ہوا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو شہری کاشف شاہین کا کہنا تھا کہ ڈاکوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے اس کی بیوی کا قتل کردیا تاہم شک کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کی اہلیہ کے نام پر ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی تھی، انشورنس کی رقم پانے کے لیے اس نے اپنی بیوی کو سر پر گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button