سوشل ایشوز

کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی،درجنوں دوکانیں سیل

کورونا وائرس کی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں

فیصل آباد میں کورونا وائرس کےکیسزکےپھیلاؤکوروکنےکےلیےلاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،کورونا وائرس کی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمزید 56 دکانیں اور 21یسٹورنٹ سیل کردیئےگئے۔ پنجاب کےبڑے صنعتی شہرمیں گزشتہ 3 ہفتوں کےدوران 1 ہزار 60 پوائنٹس کوسیل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کے مطابق شہرمیں کورونا وائرس کی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پردکانداروں پراب تک 14 لاکھ 60 ہزار روپےکےجرمانےعائد کیئےگئےہیں۔ سیل کی گئی املاک میں 71 دکانیں اور 251 ریسٹورنٹ شامل ہیں،جبکہ 37 شادی ہال اور 56 پرائیویٹ اسکول بھی سیل کیئےگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button