سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ایک دولہا نے خود کو گولی مار مالی، دوسرے دولہا نے معصوم بچے کو اپنی کار کے نیچے کچل دیا‘ دونوں کا انجام کیا ہوا؟ کپکپاہٹ طاری کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی

مردان میں ایک دولہے نے بارات کی روانگی سے قبل خود کشی کرلی جبکہ دوسرے دولہا کی کار نے چلڈرن اسپتال کے سامنے 8 سالہ بچی کوکچل ڈالا

ایک دولہا نے خود کو گولی مار مالی، دوسرے دولہا نے معصوم بچے کو اپنی کار کے نیچے کچل دیا‘ دونوں کا انجام کیا ہوا؟ کپکپاہٹ طاری کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقہ شریف آباد میں ایک دولہے نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے قبل گولی مار کر اپنی جان لے لی۔پولیس کے مطابق شریف آباد کے رہائشی نوجوان کی ہفتہ کے روز شادی ہونا تھی اور اس کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ دار شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے تاہم بارات کی روانگی سے قبل خود کو کمرے میں بند کرلیا، کمرے میں خود کو بند کرنے والے دولہے نے خود کو گولی مار لی۔ واقعے کے بعد شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا تاہم پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ صدر چوک رشید آباد کے علاقے چلڈرن ہسپتال کے سامنے دولہا کی گاڑی نی8 سالہ بچے کو کچل دیا جسے چلڈرن ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دلہا کی گاڑی کا ڈرائیور اور اس کے دوست گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق امین پور بنگلہ سے رحمانیہ روڈ گلی نمبر 7 فیصل آباد آنے والی بارات چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کے سامنے پہنچی تو دلہے والی گاڑی 8 سالہ بچے صائم سے ٹکرا گئی جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر جاں بحق ہوگیا۔ رحمانیہ روڈ گلی نمبر 6 کے رہائشی بچے کے ورثا نے ون فائیو پر کال کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button