سوشل ایشوز

"مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے”۔۔۔خود کشی کرنے والی خاتون کی آڈیو منظر عام پر

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں گزشتہ روز خودکشی کرنے والی خاتون کی آڈیو سامنے آگئی۔

خاتون نے خودکشی سے قبل اپنی دوست کو روتے ہوئے آڈیو میسیجز کیے تھے، آڈیو میسج میں خاتون نے دوست کو بتایا کہ میرے ساتھ جو ہوا ہے میں نے پوری رات جاگ کر گزاری ہے،مجھے کالز کی جارہی ہیں ڈرایا جارہا ہے کہ ہم سے آکر ملو۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں کیا ہوں کیا ایک گوشت کا ٹکڑا ہوں میری کوئی اہمیت نہیں ہے، مجھے ڈرایا جارہا ہے کہ میرے بچوں کا مار دیں گے، میری جان پر بنی ہوئی اور برداشت نہیں کرسکتی،مجھے ہراساں کررہے ہیں میرا نمبر بانٹا گیا ہے،یہ سب میں برداشت نہیں کرسکتی۔

آڈیو میسیج متوفی خاتون نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے میں نے اتنی بڑی قربانی دیدی،میرے لیے دعا کرنا اور مجھے معاف کردینا،میں جو قدم اٹھانے جارہی ہوں وہ میری زندگی کا اختتام ہے،اس محلے کے کئی لڑکے ہیں جو مجھے بلیک میل کر رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ بات نہیں سنی تو بچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس حوالے سے جعلی نکاح کرکے میری ویڈیو بنائی گئی اور پھر وائرل کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.