سوشل ایشوز

مفت چائے نہ دینے کی سزا؛پولیس اہلکار کا غریب شخص پر تشدد

لاہور میں تھانہ شادمان کے کانسٹیبل نے چائے مفت نا دینے پر غریب شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ شہری اسحاق کا کہنا ہے کہ وہ جیل روڈ پر چائے کی ریڑھی لگاتا ہے، تھانہ شادمان میں تعینات کانسٹیبل مدثر بٹ روزانہ مفت چائے پیتا رہا، ایک دن چائے دینے سے انکار کیا تو اس نے مارنا شروع کر دیا، ٹھڈوں اور تھپڑوں سے جی نا بھرا تو پستول کے بٹ مارے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔متاثرہ ریڑھی بان کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی نا ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی تو انھوں نے طبی ملاحظے کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کانسٹیبل مدثر بٹ کو معطل کر کے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.