سوشل ایشوز

مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نےملک میں میٹھےمشروبات پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نےملک میں میٹھےمشروبات پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نےاس حوالےسےفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کےچیئرمین کوخط بھی لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مصنوعی میٹھے مشروبات، کولڈ ڈرنکس پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی 11 سےبڑھا کر 20 فیصد کی جائے۔ اس حوالےسےپروفیسرعبدالباسط نےکہا کہ پاکستان میں مصنوعی میٹھےمشروبات اورکولڈرنکس پرٹیکس کم اوردنیا میں بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں مصنوعی میٹھےمشروبات اورکولڈ ڈرنکس کےاستعمال سےموٹاپا بڑھتا جارہا ہے،جس کی وجہ سے ذیابطیس کا مرض بھی بڑھ رہا ہے۔ پروفیسرعبدالباسط نےیہ بھی کہا کہ میٹھےمشروبات پردنیا بھرمیں ٹیکس بڑھانےسےموٹاپےکی شرح میں کمی واقع ہوئی،پاکستان میں ہرچوتھا بالغ شوگرکےمرض میں مبتلا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.