سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ہفتہ رواں میں کون کون سی اشیاء خورودونوش کی قیمتوں میں کس قدر اضافہ کر دیا گیا؟ سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا، صارفین کے غم و غصہ میں اضافہ کر دینے والی رپورٹ بھی منظر عام پر

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 26 روپے مہنگا‘اضافے کے بعد ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 988 روپے ہوگئی

ہفتہ رواں میں کون کون سی اشیاء خورودونوش کی قیمتوں میں کس قدر اضافہ کر دیا گیا؟ سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا، صارفین کے غم و غصہ میں اضافہ کر دینے والی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ایک ہفتے میں مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق 16 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار میں ایک ہفتے کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 26 روپے مہنگا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 988 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ کیلے 15 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شرح صفر اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 17 پیسے، بیف 4 روپے 60 پیسے، مٹن 6 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق چکن سوا روپے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.