سوشل ایشوز

پھل کھانے کی سزا؛سنگدل باپ کا سوتیلے بیٹے پر بہیمانہ تشدد

راولپنڈی پولیس نے تھانہ بنی کے علاقے میں فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے پر تشدد کرنے والے سنگدل والد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ بنی کے علاقے پھگواڑی کے رہائشی طیب نامی کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوید نامی شخص کو اپنے سوتیلے بیٹے کو فروٹ کھانے پرپلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں بچہ کہہ رہا ہے کہ پاپا میں نے فروٹ نہیں کھایا جب کہ بچے کی والدہ خاوند کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچے کا گھر تلاش کیا اور اس کے سوتیلے والد محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او بنی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملزم درزی ہے جس کے سوتیلے بیٹے کے علاوہ 2 بچے ہیں، ملزم کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ بچے نے کیلے کھائے جس پر سمجھا رہا تھا جب کہ پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.