سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

سندھ میں بھٹو خاندان کے گڑھ لاڑکانہ کے اسپتال میں مریضہ آپریشن کے دوران بے آبرو کر دی گئی‘ ملزمان کا تعلق کہاں سے تھا؟ پولیس خاموش تماشائی، سب پتا چل گیا

سندھ اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس پیش کر کے بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں دورانِ آپریشن مریضہ کی عزت تار تار کی گئی ہے

سندھ میں بھٹو خاندان کے گڑھ لاڑکانہ کے اسپتال میں مریضہ آپریشن کے دوران بے آبرو کر دی گئی‘ ملزمان کا تعلق کہاں سے تھا؟ پولیس خاموش تماشائی، سب پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے گڑھ میں علاج کے غرض سے ہسپتال کا رخ کرنے والی خاتون کی عزت تار تار کر دی گئی، صوبائی حکومت خاتون کو انصاف دلوانے میں تاحال ناکام۔ اس حوالے سے سندھ کی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کی جانب سے دلخراش تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس پیش کر کے بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں دورانِ آپریشن مریضہ کی عزت تار تار کی گئی۔ متاثرہ خاتون کوسرجری کیلئے لاڑکانہ کے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں لے جا کر بے ہوش کیا گیا اور پھر ہسپتال کے 3 ملازمین نے مریضہ کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ توجہ دلا نوٹس پر صوبائی وزیر شہلا رضا نے اس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات بتائیں۔

شہلا رضا نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 12مارچ کو پیش آیا، جس کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ہسپتال میں ملازمت کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس واقعے کے حوالے سے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، تاہم خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈی این اے زیر تفتیش ڈاکٹر سے میچ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.