سوشل ایشوز

چیئرمین میاں طلعت احمد کی زیر صدارت سٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر کور ممبرز کی اہم میٹنگ، بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کو ریگولیٹ کروانے کی تجاویز

ایگزیکٹو باڈی کا چناؤ‘ ڈی سی ویلیو سمیت ایل ڈی اے‘ واسا‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فی الفور کمٹیز تشکیل دینے کا فیصلہ

چیئرمین میاں طلعت احمد کی زیر صدارت سٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر کور ممبرز کی اہم میٹنگ، بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کو ریگولیٹ کروانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میاں طلعت احمد کی زیر صدارت سٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر کور ممبرز کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن سے ملک صفدر اعوان،ویلنشا ٹاؤن سے نبیل بٹ‘جوہر ٹاؤن سے چوہدری شہباز آرائیں،فیصل ٹاؤن سے ایگل گروپ کے صدر،ایگزیکٹو ممبر چوہدری طارق گجر فیڈریشن رئیلٹرز آف پاکستان۔ گارڈن ٹاؤن سے سینئر ریلٹرز غلام رسول بھٹی‘ ماڈل ٹاؤن سے عیتق الرحمن جوئیہ بانی و کنوینئر سٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن لاہور، سبزہ زار سے چوہدری شاکر کاہلوں جٹ صدر جٹ فیڈریشن انٹرنیشنل پاکستان‘ صدر رانا فیصل علی خان گجر پورہ پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن لاہور، الخدمت گروپ ڈی ایچ اے جنرل سیکرٹری حاجی زاہد بن صادق، سینئر نائب صدر میجر (ر)انوار ڈار ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن لاہور سیکرٹری انفارمیشن علی اکبر بھٹی ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن لاہور‘ صدر رفیق خان پراپرٹی ڈیلر اینڈ وثیقہ نویس ایسوسی ایشن شمالی لاہور نے شرکت کی اور چیئرمین میاں طلعت کی زیر صدارت اہم فیصلے ہوئے۔ لاہور کے 40000 ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی ممبرشپ مہم میں تیزی‘ بجٹ 2021ء میں رئیل اسٹیٹ کو ریگولیٹ کروانے کی تجاویز کور کمیٹی ممبران کے اجلاس میں اگلے ہفتے میں طلب کر لیں گئی۔ ایگزیکٹو باڈی کا چنا ؤڈی سی ویلیو سمیت ایل ڈی اے‘ واسا‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن درپیش مسائل کے حل کے لئے کور ممبران سے فی الفور کمٹیز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آنیوالے جمعہ 21 مئی کو پر امن احتجاج مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ عہد وفاداری بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کرونا وائرس Sop’s کے منانے کا فیصلہ بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.