سوشل ایشوز

میو اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کا کمال، جعلی ڈاکٹر بن کر نرسز کی مدد سے خاتون کی سرجری کر ڈالی، انتظامیہ منہ تکتی رہ گئی، حالت بگڑنے پر حقیقت سامنے آئی

سکیورٹی گارڈ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے دو روز تک گھر جا کر مریضہ کی پٹی بھی کرتا رہا، مریضہ کا خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑگئی

میو اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کا کمال، جعلی ڈاکٹر بن کر نرسز کی مدد سے خاتون کی سرجری کر ڈالی، انتظامیہ منہ تکتی رہ گئی، حالت بگڑنے پر حقیقت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے ماطبق لاہور کے میو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا اور مبینہ طور پر ایک خاتون کی سرجری بھی کر ڈالی۔ 17 مئی کی شام کو خاتون کو پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی میں لایا گیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کرکے گھربھجوا دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق سکیورٹی گارڈ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے دو روز تک گھر جا کر مریضہ کی پٹی بھی کرتا رہا، مریضہ کا خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑگئی اور دوبارہ اسپتال لایا گیا توحقیقت سامنے آئی۔ ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈ وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی پر مامور ملازم عثمان بٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے، مریضہ کی حالت تشویشناک ہے،علاج کررہے ہیں۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.