سوشل ایشوز

بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے صرف 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا

پنجاب کےضلع خوشاب میں ایک اورحوا کی بیٹی درندگی کا شکارہوگئی، تاہم پولیس نےصرف دو گھنٹےمیں نامزد ملزم کوگرفتارکرلیا۔ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ احمد پورمیں مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ واقعہ محلہ احمد پور میں پیش آیا، جہاں بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم اندر گھس آیا، اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ڈی پی او خوشاب محمد نوید تک پہنچی تو انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.