سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

اگلی کلاس میں پروموٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ طالبعلم نے انتہائی قدم اُٹھا لیا

اگلی کلاس میں پروموٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ طالبعلم نے احتجاج کرنے کے لئے ایسا انتہائی قدم اُٹھا لیا کہ سب چونک کر رہ جائیں گے

اگلی کلاس میں پروموٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ طالبعلم نے احتجاج کرنے کے لئے ایسا انتہائی قدم اُٹھا لیا کہ سب چونک کر رہ جائیں گے،طالب علم نے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کیےجانے پرخود کشی کرلی۔ تفصیلات کےمطابق بلدیہ ٹاؤن میں پندرہ سالہ لڑکے نے آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے پرگلےمیں پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 27 مئی کی شام کو پیش آیا۔پندرہ سالہ اویس اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کیے جانے پرافسردہ تھا۔

جس بنا پراس نے قائم خانی کالونی میں واقع اپنے گھرمیں گلےمیں پھندا لگا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اویس کے والد نے پولیس کوبتایا کہ اویس آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا اوراسی وجہ سے خودکشی کر لی۔ ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے جس کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.