سوشل ایشوز

15 سالہ حافظ قرآن لڑکے سے اجتماعی زیادتی

امام مسجد کے حافظ قرآن 15 سالہ بیٹے سے 5 اوباشوں نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔

بھکر کے علاقے تھانہ صدر کی حدور میں مبینہ طور پر 15 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اور فرار ہوگئے۔

امام مسجد نے تھانہ صدر میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، اور بیان دیا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے بچے کو اغوا کیا اور اسے اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا، اور زیادتی کے بعد بھی میرے بیٹے کو اغوا کرکے رکھا۔

دوسری جانب ڈی پی او طاہر الرحمن کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اور مرکزی ملزم رضوان گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، گرفتار ملزم کی مدد سے باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.